From ME!

Posted: December 17, 2012 in Entertainment, General
Tags: , , , , , , ,

خود کی نگرانی پہ معمور کیا میں نے مجھے
اپنی تنہائی میں محصور کیا میں نے مجھے

سب کو آمادہ کیا مجھ سے تعلق نہ رکھیں
پھر اسی بات پہ مجبور کیا میں نے مجھے

میری ٹھوکر پہ تھا میں اور میری دنیا داری
خود کو پانے کے لیے دور کیا میں نے مجھے

زندگی صرف ہوئی اپنی صفائی دیتے دیتے
ایک دن میں نہیں منظور کیا میں نے مجھے

پہلے اک خواب کی تعمیر کا سوچا دل نے
پھر اسی خواب کا مزدور کیا میں نے مجھے

درد سے بھرتا رہا ذات کے خالی پن کو
تھوڑا تھوڑا یونہی بھرپور کیا میں نے مجھے

میں ہی تھا چشم تماشہ بھی ، تماشہ گر بھی
کبھی موسیٰ تو کبھی طور کیا میں نے مجھے

 

 

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s